اعمالِ شفاء - لاہوتی وضو

اعمالِ شفاء - لاہوتی وضو

313 0 0

اعمالِ شفاء - لاہوتی وضو

وضو کی ابتداء


لاہوتی وضو





جب ہا تھ دھوئیں تو یہ تصور کریں کہ میرے ہاتھوں کی ساری خطائیں، عیب، اور گناہ دھل گئے ہیں۔

اسی طرح جب کلی کریں تو تصور کریں کہ میرے منہ کی ساری خطائیں، گناہ، بیماریاں، ناپاکیاں ساری کی ساری دھل گئی ہیں اور میں پاک ہو گیا ہوں۔

ہر عضو کو دھوتے وقت یہ تصور کریں کہ اے اﷲ اس کو ایسا دھو دے کہ یہ پھر کبھی ناپاک نہ ہو۔

جب ناک کو دھوئیں تو تصور کریں کہ میںناک کی ساری نافرمانیاں دھو رہا ہوں۔

جب چہرہ دھوئیں تو یہ تصور کریں کہ چہرے کے گناہوں کی سیاہی اس وضو کی برکت سے دھل گئی ہے۔

یا اﷲ! میرے وضو کے اعضا ء کو قیامت کے دن اس وضو کی برکت سے چمکا دینا۔

جب پائوں دھوئیں تو بھی یہی تصور کریں کہ یااللہ! میرے پائوں کی خطائیں اس وضو کی برکت سے دھل گئیں آئندہ بھی ان کو خطائوں سے پاک کر دے۔

اےاﷲ! میرے پائوں نیکی کے کاموں کی طرف چل کر جائیں نافرمانیوں کی طرف چل کر نہ جائیں۔

یہ وضو اﷲ کے دھیان والا وضو ہے مراقبہ والا وضو ہے۔

لاہوتی وضو کا درس سنیں (یکم جولائی 2010

- See more at: http://ubqari.org/amaal/details/71#sthash.Yg2lKhmN.dpuf